29 اکتوبر 2014 - 14:14
امریکی داعش بچوں کو فروخت کرنے میں مصروف

کردستان عراق کے ایک عھدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش بچوں کو بھی فروخت کررہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کردستان عراق کے ایک عھدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش بچوں کو بھی فروخت کررہا ہے۔ کردستان ڈیموکریٹ پارٹی کے پریس سل کے سربراہ سعید موزینی نے آج کرد پریس سے گفتگو میں کہا کہ موصل کے شہریوں کو داعش سے شدید خطرے لاحق ہیں اور یہ تکفیری دہشتگرد ایزدی اور عیسائي بچوں کو فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے یہ شرمناک کام موصل کے ایک قدیمی بازار میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشمرگہ فورسز مسلسل داعش کے ٹھکانوں پر حملے کررہی ہیں۔ ادھر کربلا کے سکیورٹی چیف نے کہا ہے کہ جرف الصخر سے داعش کی شکست کے بعد اس علاقے سے داعش کی بہت سے دستاویزات برآمد ہوئي ہیں۔

.......

/169